اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے نائجیریا شمالی شہر میں ایک اسکول میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ بان کی مون نے اس دہشتگردانہ خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے نائجیریا میں بڑھتی ہوئي دہشتگردی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ قابل ذکر ہے۔ واضح رہے گذشتہ روز نائجیریا کے شمالی علاقے یوبہ میں ایک اسکول میں ایک دہشتگرد نے خودکش حملہ کیا تھا جس میں اڑتالیس بچے جاں بحق اور اناسی زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے اسکول کے بچوں کا یونیفارم پہن رکھا تھا۔ واضح رہے نائجیریا میں بوکو حرام نامی تکفیری دہشتگرد گروہ سرگرم عمل ہے جس نے اس ملک اور پڑوسی ممالک میں تباہی مچارکھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲